واشنگٹن // امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس ‘ کووڈ 19 ’ کی جانچ کی گئی جس میں وہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں پائے گئے ۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان اسٹیفنی گریشم نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر شیان کونلے نے روزانہ وائٹ ہاؤس کورونا وائرس ٹاسک فورس کی بریفنگ سے ٹھیک پہلے ایک میمو جاری کر کے کہا‘‘ کل صبح صدر ٹرمپ کی دوبارہ کورونا وائرس کے تعلق سے جا نچ کی گئی اور وہ صحت مند ہیں اور ان میں کورونا وائرس سے متعلق کوئی علامات نہیں پائی گئی ہیں’’ ۔ ٹرمپ کے جمعرات کے روز کورونا وائرس بریفنگ میں سامنے آنے سے پہلے ہی وہاں موجود صحافیوں کو میمو دے دیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ مسٹر ٹرمپ کی دوبارہ جانچ کی گئی تھی اور 15 منٹ بعد جانچ کی رپورٹ ان کے ہاتھ میں تھی ۔ میمو میں کہا گیا کہ مسٹر ٹرمپ نے جانچ کرائی جس کی رپورٹ صرف 15 منٹ میں آ گئی ۔ صحافیوں سے ساتھ بریفنگ کے دوران مسٹر ٹرمپ نے کہا‘‘ میں نے اپنی جانچ کرائی اور اس کی رپورٹ آ گئی ہے جو وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر نے کی ہے ’’۔ صدر ٹرمپ نے کہا‘‘ آج صبح میں نے کورونا جانچ کروائی اور اس کی جانچ کرنے میں صرف ایک منٹ لگا ۔ مجھے لگا تھا یہ 15 منٹ تک کا عمل ہوگا لیکن مجھے اس کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑا اور صرف 14-15 منٹ کے اندر منفی رپورٹ کے ساتھ نتیجے کے میرے سامنے تھے ’’ ۔