کنگن//تحصیل گنڈ کے ریزن گنڈ علاقے کے لوگوںنے بتایا کہ ریزن سے بس سروس نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سجاد احمد رینہ نامی ایک شہری نے بتایا کہ کلن گنڈ اور کنگن اسکول جانے والے طلبہ کا کافی وقت گاڑیوں کے انتظار میں گزرتا ہے اور اکثر اوقات وہ وقت پر اسکول نہیں پہنچ پاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے اے آر ٹی او گاندربل اور ٹیکسی سوموار اونرس یونین سونہ مرگ کے صدر سے مطالبہ کیا کہ صبح اور شام کے اوقات میںریزن کے لئے سومو اور بس سروس شروع کی جائے تاکہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔