گاندربل// بسرہ بگ پھاک نامی گائوں میں نصب بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ 12 روز سے خراب ہونے کے نتیجے میںبستی میں شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق مقدم محلہ بسرہ بگ میں نصب 250 کلو واٹ ٹرانسفارمر رواں ماہ کی 9 تاریخ کو خراب ہوگیا،تب سے لیکر آج تک محکمہ بجلی نے ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہیں کیا جس کے سبب بستی سخت مشکلات سے دوچار ہے ۔ لوگوںکا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں دو تین بار مطالبہ کیا گیا کہ ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرکے محلہ میں نصب کیا جائے لیکن کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔محکمہ کے حکام نے اس سلسلے میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک دو روز کے اندر ٹرانسفارمر کوٹھیک کرکے نصب کیا جارہا ہے ۔