ڈوڈہ //آل ٹرائبل کارڈی نیشن کمیٹی کا ٹھاٹھری میں ایک اجلاس زیر قیادت چیئر مین طالب حسین منعقد ہوا، جس میں ضلع یونٹ کی تشکیل دی گئی۔ ماسٹر خورشید احمد ضلع صدر، نور ماہی ،ہاشم دین جالیاں، محمد یاسین کہارا، محمد اسرائیل، حاجی محمد ابراہیم، عبدالقیوم گورسی، ہاشم دین ،عبدا لطیف بانیہ اور عبدا لطیف اور بادل رشید کنڈیال کو بالترتیب بطور نائب صدر، جنرل سیکرٹری ،انچارج جوائنٹ سیکرٹری،ترجمان اور میڈیا آرگنائزر ،چیف صلاح کار، اور سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ظالب حُسین نے نئی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے انہیںطبقہ کی امید قرار دیا۔انہوںنے مزید الزم لگایا کہ سنگھ کی جانب سے چلائی جارہی ریاستی سرکار آصفہ کیس میں بے نقاب ہوگئی ہے اور کہا کہ یہ غیر انسانیت سوز فعل سنگھ پریوار نے گُذشتہ ہفتہ ترتیب دیا تھا اور اب اپنے آپ کو بچانے کے لئے شور و گُل مچا رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ہندو ایکتا کمیٹی کے لیڈران بھی اس میں ملوث ہیں اور سرکار سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ایڈوکیٹ انکور شرما کے خلاف آپسی بھائی چارہ تباہ کرنے پر ایک کیس درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔کمیٹی کے انچارج فاروق احمد نے اپنے خطاب میں ریاستی سرکار پر آر ایس ایس کی بنیاد وں پر کام کرنے اور صوبہ جموں کے طبقہ کے ممبران کو ہراساں کرنے کا بھی الزام لگایا ۔ انہوںنے گوجر طبقہ کو بدیشی کہنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گوجر طبقہ1947سے قبل ریاست جموں و کشمیر کے باشندے ہیں اور ریاست کی تیسری سب سے زیادہ آبادی ہے۔خورشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ آصفہ کے انصاف کیلئے جد و جہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گوجر طبقہ قوم پرست طبقہ ہے لیکن موجودہ دور میں سرکار ہمارے خلاف کام کر رہی ہے۔انہوںنے ریاست میں حقوق جنگلات ایکٹ لاگو کرنے کا مطالبہ کیا ۔اُنہوں نے وزیر جنگلات پر مسلم مخالف ہونے کا مبینہ الزام لگایا اور اُن پر آئین ہند کے برعکس خانہ بدوشوں کو ریاست سے نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔اس موقعہ پر موجود اے ٹی سی سی کے دیگر ممبران میں فاروق احمد کہارا، کائم دین، عبدالکریم، چودھری اویس ڈاکر شامل تھے۔