جموں //شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرہ ، شعبہ سول انجینئرنگ کی جانب سے بی ٹیک فسٹ ائیر کے طلاب کے لئے ایک کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا ، جس کا مقصد طلاب کی شخصیت میں نکھار لانا تھا ۔ پروگرام کے دوران طلاب نے متعدد سرگرمیوں میں شرکت کی۔پروگرام میں گریما شرما نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔بھارگئی بھٹ اور ہاری آریہ نے گیت پیش کئے۔آریہ مان شرما نے موسیقی میں شرکت کی۔اُجولا دوبے ،جتن سنگھ ،مادھو شرما اور خوشی جوشی نے ڈانس میں حصہ لیا ،سدھانشو ،ویشو سمبیال، روہن سمبریہ اور بہومیک نے کہانیاں اور گیت پیش کئے۔