عظمیٰ نیوزسروس
کٹرہ (ریاسی)//پیر کے روز نوراتری کے آغاز سے ہی 32,000سے زیادہ عقیدت مندوں نےویشنو دیوی مندرپر پوجا کی ہے۔نوراتری تہوار کے موقع پر مزار پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جسے پھولوں اور روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یاترا ہر روز 12,000سے 13,000یاتریوں کے مندر میں پوجا کرنے کے ساتھ آسانی سے جاری ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ بورڈ نے یاتریوں کی رہنمائی اور 13 کلومیٹر یاترا کے راستے پر ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے رضاکاروں کو تعینات کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے ایک محفوظ اور آرام دہ یاتری کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے اضافی سہولیات بشمول پینے کے پانی کے مقامات، طبی امداد کے مراکز، اور ہجوم کے انتظام کے اقدامات بھی رکھے گئے ہیں۔اس سال، شرائن بورڈ نے یاترا کے راستے میں رابطہ کاری اور مواصلات کو بڑھانے کے لیے وائرلیس کمیونیکیشن سیٹ متعارف کرائے ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ پورے تہوار میں پولیس، سی آر پی ایف، نیم فوجی دستوں اور کوئیک رسپانس ٹیموں پر مشتمل ایک کثیر سطحی سیکورٹی گرڈ موجود ہے۔26اگست کو ٹریک کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 22دن تک معطل رہنے کے بعد 17ستمبر کو مندر کی زیارت دوبارہ شروع ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 34افراد ہلاک اور 20زخمی ہوئے تھے۔نوراتری کا تہوار 22ستمبر سے یکم اکتوبر تک منایا جا رہا ہے۔