ادہم پور//ویسٹرن کمانڈ ینگ آفیسروں کی پن پاروتی پاس (17553فٹ) کی ٹریک کی تکمیل کامیابی کے ساتھ ہوگئی۔جی اوسی ان سی ،ہیڈکوارٹرویسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سریندرسنگھ نے ٹریک ٹیم کاواپس والہانہ استقبال کیا اورینگ آفیسران کے جذبے کوسراہا۔اس ٹیم میں ویسٹرن کمانڈکے 19 نوجوان افسرتھے۔ اوران میں تین افسر،ایک جے سی اواور15 اوآرز، 16 پنجاب پٹیالہ بطورٹریننگ ٹیم نے 146 کلومیٹر ،مڈاِن سپٹی ویلی سے منی کرن اِن کلو ویلی پن پاروتی پاس کوعبورکرکے 17553فٹ ٹریکنگ کوپوراکیا۔ٹریک کامقصد ینگ آفیسران کو تربیت دینا تھاتاکہ اس کافائدہ انہیں مستقبل میں مل سکے۔