جموں//جموں وکشمیر سٹیٹ ویجی نے ایک میٹنگ کے دوران جموں، سانبہ، کٹھوعہ ، اودہمپور، ریاسی، رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے ضلع ویجی لینس افسروں کے کام کاج کا جائیزہ لیا۔کمیشن نے ان افسروں کے پاس التواء میں پڑے رشوت خوری کے معاملات کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔سی وی سی نے افسروں جو اپنے اپنے اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران بھی ہیں، پر زور دیا کہ وہ ایک شفاف طریقے پر بلا کسی مداخلت کے ان معاملات کے نمٹارے کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ افسروں کو ان کی ذمہ داریوں سے روشناس کرانے کے لئے ڈی وی اوز کا ہینڈ بُک جلد ہی شائع کیا جائے گا۔سی وی سی نے التواء میں پڑی شکایات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسروں سے کہا کہ وہ دو ماہ کے اندر اندر اس ضمن میں عبوری رپورٹ پیش کریں۔سیکرٹری ایس وی سی ٹی کے بھٹ، اے آئی جی( پی) جاوید اقبال متو اور ویجی لینس تنظیم و ریاستی ویجی لینس کمیشن کے کئی افسروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔