امراوتی// آندھرا پردیش اسکول آف لاء کے بورڈ آف ایڈوائزرز نے VSL کے کردار پر غور کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی جس میں ہندوستان اور بیرون ملک مقیم قانونی افرادنے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت چانسلر اور وی آئی ٹی کے بانی ڈاکٹر جی وشواناتھن نے کی۔ بورڈ کے ممبروں نے متفقہ طور اس بات پر اتفاق کیا کہ جامع قانونی تعلیم کی فراہمی اور عالمی قانونی پیشہ ور افراد کی تیاری کے لئے اخلاقیات ، اقدار ، ہمدردی اور سماجی انصاف کے اصولوں کو قانون کے طالب علموں میں شامل کرنے کی تاکید کرنا بہت ضروری ہے۔ ممبران نے ایک سال میں لاء اسکول کی پیش رفت کو سراہا اور وی ایس ایل کو متحرک لاء اسکول بنانے میں کوششیں کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر پی ایس راؤ ، اقوام متحدہ کے بین الاقوامی لاء کمیشن کے سابق ممبر اور حکومت ہند کی وزارت برائے امور خارجہ کے قانونی مشیر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے طالب علموں کو پڑھانا ایک چیلنج ہے۔