کنگن//وسن کنگن میں بھائی چارہ کی روایت برقرار رکھتے ہوئے علاقے کی مسلم برادری نے ایک پنڈت کے آخری رسوم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔وسن کنگن سے تعلق رکھنے والے 85برس کے رادھا کرشن کے فوت ہونے کی خبر پھیلتے ہی مقامی مسلمانوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی اور ان کے آخری رسوم میں حصہ لیا۔ 1990 میں جب پنڈتوں کی اکثریت جموں منتقل ہوئی تو وسن میں چارپنڈت گھرانے یہیں مقیم رہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ رادھا کرشن بھی نوے میںجموں روانہ ہوگیا لیکن 2007 میں وہ واپس اپنے آبائی علاقہ وسن پہنچ گیا اور تب سے وہ یہیں مقیم تھا۔ ایک سماجی کارکن شیخ بشیر احمد نے بتایاکہ رادھا کرشن ایک اچھے انسان تھے۔انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔