نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے کولکاتا آتشزدگی میں لوگوں کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے منگل کو ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’کولکاتا میں آگ لگنے کے حادثے میں لوگوں کی زندگیوں کے نقصان سے غمزدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں مہلوکین کے کنبوں سے میری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا ہے‘‘۔وزیراعظم نے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے اور سنگین طور پر زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے دی جائے گی۔