کلکتہ / نائب صدروینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے سابق کپتان اور ہندوستان کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے چیئرمین سوربھ گانگولی کی خیریت دریافت کی۔ مسٹر نائیڈو اور مسٹر مودی نے سوربھ گانگولی کے کنبہ کے ساتھ فون پر گفتگو کی اور ان سے خیریت معلوم کی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ اور بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر نے اسپتال پہنچ گانگولی کی خیریت معلوم کی۔ گانگولی سنیچر کے روز اپنے گھر پر ورک آوٹ کر رہے تھے کہ اچانک انہیں سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ گانگولی کو فوراً ووڈ لینڈس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی۔انہیں ہلکا دل کا دورہ پڑا تھا۔ انوراگ نے گانگولی سے اسپتال میں ملنے کے بعد کہا ، "میں نے ان سے ملاقات کی۔ جب میں ان سے ملنے پہنچا تو وہ مجھے دیکھ کر مسکرائے۔ وہ ایک اچھے فائٹر ہیں اور انہوں نے کیریئر میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ وہ جلد ہی بی سی سی آئی کا کام کاج سنبھالیں گے اور بورڈ اور بنگال کی خدمت میں دستیاب ہوں گے۔ووڈ لینڈز اسپتال کی نو رکنی میڈیکل ٹیم نے ورچوئل کانفرنس کے ذریعے کارڈیک ماہرین رماکانت پانڈا اور دیوی شیٹی سیگانگولی کے علاج پر بات چیت کی۔۔ ڈاکٹر پانڈا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے بھی معالج ہیں۔ڈاکٹر شیٹی اور ان کی ٹیم گانگولی کو دیکھنے اسپتال آئے گی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر شیٹی کے مشورے کے بعد گانگولی کو اسپتال سے چھٹی دی جاسکتی ہے۔