سرینگر /بلال فرقانی/ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے پی ڈی پی یوتھ صدر وحید پرہ کی ضمانتی درخواست مسترد کی۔گذشتہ 5ماہ میں دوسری بار انکی ضمانتی درخواست مسترد کی گئی ہے۔ عدالت نے آج انکے خلاف عائد فرد جرم پر جوابی دلائل سننے کا فیصلہ کیا ہے۔پرہ کے کیس کی ان کیمرہ سماعت ہوگی جس کے دوران ان پر الزامات کے حق میں دلائل اور جوابی دلائل پیش کئے جائیں گے۔ضمانتی عرضی مسترد کرنے کے بارے میں تفصیلی فیصلہ آج جاری کیا جائیگا۔عدالت نے کہا ہے کہ وہ اس کیس کے حق میں پیش کئے گئے الزامات کے جواب میں دلائل سننے کا آغاز کریگا۔پچھلے 5ماہ کے دوران دو بار پرہ کی ضمانتی عرضی مسترد کی جاچکی ہے۔فروری میں انکی عرضی مسترد کرنے پر عدالت نے کہا تھا کہ انکے خلاف الزامات بہت خطرناک اور خوفناک نوعیت کے ہیں۔19صفات پر مشتمل آرڈر میں کہا گیا تھا کہ اسکے خلاف جو ثبوت پیش کئے گئے ہیں ان میں الزام ہے کہ وہ ملی ٹینسی کی بھر پور معاونت کررہے تھے۔