جموں //جی آئی جی جی آر( این جی او) جموں کے تعاون سے محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام ایک ویبنار کا اہتمام کیا گیا جس دوران کوویڈ 19 کے پیش نظر معذور افراد کو درپیش مسائل کے عنوان سے آگاہی فراہم کی گئی ۔ویبنار کی سہولت ہومنٹی ویلفیئر فورم کی ہیلپ لائن بیچبہاڑہ نے فراہم کی تھی۔ معذور افراد کی ایک بڑی تعداد نے بیداری پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور اپنے خیالات اور تجربات کا اظہار کیا۔جاوید احمد ٹاک اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات نمریتا ڈوگر مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تقریب میں موجود تھی ۔جوائنٹ ڈائریکٹر نمریتا ڈوگرہ نے شرکاءکو مشورہ دیا کہ وہ کوڈ۔19 سے لڑنے کےلئے ویکسین ٹیکہ لگائیں اور اس کے مزید پھیلاو¿ کو روکیں۔ انہوں نے ماسک کا استعمال، سماجی دوریاں قائم رکھنے اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے سے بھی گریز کرنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد سمیت ہر عمر کے افراد کو ویکسین لینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے معذور افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ کورونا انفیکشن ان کی صحت کے مسائل کو پیچیدہ بنا سکتا ہے۔ جی جی آر( این جی او) جموں کے بانی نے کہا کہ معذور افراد کو متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پہلی بار محکمہ برائے اطلاعات نے معذور افراد کو شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے اس اقدام کےلئے محکمہ اطلاعت کا شکریہ ادا کیا ۔اس دوران کئی ایک معزور افراد نے بھی ویبنار کے دوران خطاب کیا اور کہا کہ وبائی وبائی امراض کے دوران نابینا افراد کو سخت چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بصارت سے معذور افراد نہیں جانتے کہ کون سا مقام محفوظ ہے اور کون سا نہیں۔