ارشاد احمد
گاندربل//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے جاری کھیل سرگرمیوں کے تحت ضلع کے تمام زونوں میں مختلف انٹر اسکول زونل سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔زونل فزیکل ایجوکیشن تولہ مولہ نے دوسرے دن زون کے مختلف اسکولوں کے انڈر 19 سال کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے انٹر اسکول زونل سطح والی بال مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لڑکوں کا فائنل میچ بائز ہائر سیکنڈری سکول صفاپورہ اور بائز ہائر سیکنڈری سکول کرہامہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں صفاپورہ فاتح بن کر سامنے آ۔. اسی طرح لڑکیوں کے زمرے میں باائز ہائر سیکنڈری سکول لار نے باائز ہائر سیکنڈری سکول واکورہ کو شکست سے دوچار کردیا۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ادھر زونل فزیکل ایجوکیشن کنگن میں جاری کھیل سرگرمیوں میں باائز مڈل سکول پرنگ میں انڈر 17 اور انڈر 19 سال کے لڑکوں کے انٹر اسکول کبڈی مقابلے کا انعقاد کیا۔جن میں زون میں موجود مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے 110 طلباء کھلاڑیوں نے شرکت کی۔