جموں//کانگریس پارٹی نے جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ میں پارٹی کے امید وار رمن بھلہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لئے وارڈ نمبر 3 ،مست گڑھ محلہ میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائی۔ ایک بیان کے مطابق مہم کی قیادت پارٹی کے ضلع صدر وکرم ملہوترہ کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے ضلع صدر شہری کے علاوہ سینئر ممبران بھی تھے۔مہم کے دوران ضلع صدر وکرم ملہوترہ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کانگریس پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوںنے ملک میں سیکولرازم جذبہ کے تحفظ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ۔لوگوں کے مثبت رد عمل سے پوری ٹیم خوش تھی ۔ اس موقعہ پر ٹیم نے متعدد ووٹروں سے تبادلہ خیال کیا اور ان کا تعاون طلب کیا۔کانگریس لیڈر کے ہمرا ہ ضلع کانگریس کمیٹی کی سینئر نائب صدر جیوتی وید، بلاک صدرمیناکشی اروڑہ،جنرل سیکرٹری آنند گنڈوترہ،انجینئر سوشانت گپتا، وارڈ صدور ہرویندر سنگھ ،انتم راٹھور،نذیر احمد، وملا، پروین ، سنیل شبر، راج کمار،شنکی سودن،راجن شرما ،پرویندر کور،آرتی اجے وید بھی تھے۔