جموں //بھاجپا سنیئر لیڈر اور سابقہ ریاستی صدر ست شرما نے وارڈ نمبر 17میں کمیونٹی ہال کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ مقامی کونسلر اور جموں میونسپل کارپوریشن کے اراکین کے علا وہ پارٹی کارکنوں بھی موجود تھے ۔مذکورہ کمیونٹی ہال کی تعمیر کو پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ مخلوط حکومت کے دور میں منظور ملی تھی جبکہ 11.18لاکھ روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والے اس کمیونٹی ہال کا کام جموں میونسپل کارپوریشن کی نگرانی میں کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ست شرما نے کہاکہ مقامی لوگوں کی ایک سے کافی مدت سے کمیونٹی ہال کی تعمیر کی مانگ کی جارہی تھی جس کو پورا کیا گیا ۔انہوں نے بھاجپا کی مرکزی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئی ایک اسکیموں کو شروع کیا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مرکزی حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں ۔اس موقعہ پر کلویپ منگوترہ ،سنجو شرما ،راج کمار ،وجے سلاتھیہ ،ہر دیو سنگھ ودیگران موجود تھے ۔