سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بھی اموات کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ بدھ کو کورونا وائرس سے مزید 3افراد فوت ہوگئے ۔اس طرح 10دنوں کے دوران جموں و کشمیر میں 16افراد وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4448تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل یکم نومبر کو جموں و کشمیر میں 4افراد کورونا وائرس سے فوت ہوئے تھے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں میں اضافہ کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 52ہزار 769ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3مسافروں سمیت مزید 165افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 33ہزار 490تک پہنچ گئی۔ جموں و کشمیر میںمثبت قرار دئے گئے 165معاملات میں جموں میں 18جبکہ کشمیر میں 147افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 147معاملات میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 144افراد مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 144متاثرین میں سب سے زیادہ سرینگر میں 68، بارہمولہ میں 30، بڈگام میں 17، پلوامہ میں 1، کپوارہ میں 7، بانڈی پورہ میں 9، گاندربل میں 15 جبکہ اننت ناگ ،کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 8ہزار 992تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید 2افراد کشمیر میں وائرس سے فوت ہوگئے ۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2270تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ،کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 18افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے سبھی 18افراد مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 18افراد میں جموں میں 9،راجوری میں 2، ڈوڈہ میں 2، سانبہ میں 1، پونچھ میں 3 جبکہ ریاسی میں ایک شخص متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 498تک پہنچ گئی ہے۔جموں صوبے میں بدھ کو کورونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 10دنوں کے دوران صرف 2افراد وائرس سے فوت ہوئے۔ جموںصوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد میں 2178تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں یومیہ کیسز11,466درج،460اموات
نئی دہلی/یو این آئی/ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز گزشتہ روز کے مقابلے میں اضافہ درج کیا گیا ہے اور اس دوران 11 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، حالانکہ صحت یاب ہونے والے کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے ۔بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11466 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 43 لاکھ 88 ہزار 579 ہو گئی ہے۔ اس دوران 11961مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی اس مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 87 ہزار 47 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 955 سے گھٹ کر 139683 رہ گئ ہے ۔اسی عرصے میں 460 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 61 ہزار 849 ہو گئی ہے ۔