سرینگر// شوپیان ،ہندوار ہ، بڈگام ،بانڈی پورہاور سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں پولیس نے کورونا پر قابو پانے کی غرض سے عام لوگوںمیں فیس ماسک تقسیم کئے۔ شوپیان پولیس نے ہیرپور شوپیان میں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کئے۔پولیس نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے ہر ایک شخص کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ایس ایس پی شوپیان امرت پال سنگھ کی ہدایت پرضلع شوپیان میں کئی جگہوں پر پولیس نے ٹرانسپورٹروں اور شہریوں میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے فیس ماسک تقسیم کئے اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ کورونا سے بچنے کے لئے سیفٹی ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ اس وباء پر قابو پایا جا سکے۔ایس ایچ او ہیرپورہ اتل شرما نے لوگوں کو کورونا سے بچنے کے لئے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ادھر ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہدکی ہدایت پر تھانہ بانڈی پورہ اور پولیس تھانہ ارگام کی پولیس ٹیموں نے لوگوں میں فیس ماسک تقسیم کئے اور انہیںکووڈ19 سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی جانکاری دی ۔ہندوارہ میںایس پی سندیپ گپتا کی ہدایت پرعام لوگوں میں فیس ماسک تقسیم کئے او رلوگوں کو ہدیات دی گئی کہ وہ اس وبا سے بچنے کیلئے سماجی دوری ، فیس ماسک اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ اس وبا پر جلدی سے قابو پایا جاسکے۔سرینگر اور بڈگام کے علاوہ وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی لوگوں میں پولیس نے فیس ماسک تقسیم کئے۔