سرینگر // وادی میں جمعہ کی رات 10بجکر 34منٹ پر زلزلے کے دو شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز تاجکستان تھا۔ زلزلے کے یکے بعد دیگرے دو جھٹکوں کیساتھ ہی بیشتر لوگ گھروں سے باہر آگئے۔ زلزلے کے جھٹکے قریب 20سکنڈ سے زیادہ دیر تک محسوس کئے گئے۔زلزلہ کے جھٹکے جموں، دلی ، پنجاب،امرتسر، ہریانہ ،راجستھان،مظفر آباد، کوئٹہ، افغانستان کے علاوہ پاکستان میں بھی محسوس کئے گئے۔تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔