حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اسٹاف کرکٹ ٹیم ’’18 ویں آل انڈیا وائس چانسلرس کرکٹ کپ ٹی 20 ٹورنمنٹ 2022‘‘میں حصہ لینے کے لیے ہریانہ روانہ ہوگئی ہے۔ ٹورنمنٹ چودھری چرن سنگھ ہریانہ ایگریکلچرل یونیورسٹی، ہسار میں 3 تا 15 نومبر منعقد ہوگا۔ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک ٹیم کے کپتان ، جناب شیخ نوید، یو ڈی سی نائب کپتان اور ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر ، نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود منیجر و کھلاڑی ہوں گے۔ ان کے علاوہ عبدالرب بن محسن، محمد عامر، شیخ محی الدین، کے مہیش، سید یوسف رضوی، عبدالحفیظ، محمد سلیم، محمد ثاقب رضاء، غلام محمد عبداللہ یونیورسٹی ٹیم میں شامل ہیں۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، رجسٹرار، فینانس آفیسر، صدر نشین (گیمس اینڈ اسپورٹس کمیٹی) اور منیجر، کنارا بینک، گچی بالی برانچ نے ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔