جموں//وائس چانسلر سینٹرل یونیورسٹی کشمیر پروفیسر اے رویندر ناتھ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی ۔وائس چانسلر نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ تعلیمی اور اِنتظامی اہمیت کے مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔سابق وزیر سکھ نندن چودھری نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور جے کے ایس ایس بی کی جانب سے تیز رفتارتقرریوں ، کیریئر کی ترقی اور ایس ڈی ایچ مرہ میں عہدوں کی معرض وجود میں لانے سے متعلق مختلف اَمور کو پیش کیا۔بعد اَزاں ، سابق ایم ایل سی شیو بودھ گپتا بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی ہوئے اور پی او جے کے کے ڈی پیز کے لئے ایل جی کی خصوصی گورننس کیمپوں کے اِنعقاد پر اِظہار تشکر کیا ۔اُنہوں نے عوامی اہمیت کے مسائل پر مطالبات کی یادداشت پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر او ر سابق ایم ایل اے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں یقین دِلایا کہ اُنہوں نے جن خدشات اور مسائل کا اِظہار کیا ہے ان کا ترجیحی بنیادپر ازالہ کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر کی گورو نابھا داس جینتی پرلوگوں کوتہنیت
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گوسوامی شری گورو نابھا داس جینتی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔اَپنے ایک مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گورو نابھا داس جی بھکتی تحریک کے عظیم سنتوں میں سے ایک تھے جن کی ایمانداری ، سچائی اور نیک زندگی کی تعلیمات اِنسانیت کی رہنمائی کرتی رہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ اِ س کا پیغام ہمیں مساوات اور ہمدردی کو اَپنانے کی ترغیب دیتا ہے ۔ دعاہے کہ گورو نابھا داس جی کی تعلیمات ایک منصفانہ اور اِنسانی معاشرے کی تعمیر کے لئے ہماری رہنمائی کریں۔‘‘