اشرف چراغ
کپوارہ//پیپلز کانفرنس کے چیرمین اور ممبر اسمبلی ہندوارہ سجاد غنی لون نیب نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی پر الزام لگایا کہ انہو ں نے راجیہ سبھا الیکشن کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید وار کی حمایت کر کے اس سے جیتوایا ۔سجاد غنی لون اتوار کے روز لولاب میں پارٹی کنونشن سے خطاب کے دوران کہا نیشنل کانفرنس حکومت الیکشن کے دوران لوگو ں سے کئے گئے وعدوں سے مکر گئی ہے اور یہ حکومت لوگو ں کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے ۔لون نے کہا، “لولاب کے لوگ ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ آپ کے ساتھ ہمارا تعلق صرف آج کا نہیں ہے، بلکہ بہت طویل عرصے سے ہے،” انہوں نے شہریوں کو چیلنج کیا کہ وہ اپنے نمائندوں سے جوابدہی کا مطالبہ کریں، ان سے جوابدہی مانگنے پر زور دیا، “ان سے وہ 12 گیس سلنڈر، وہ مفت بجلی، وہ مفت راشن، وہ 1 لاکھ نوکریاں اور دیگر چیزیں مانگیں۔”انہوں نے نیشنل کانفرنس کو ان مسائل کی یاد دلانے کی اہمیت پر زور دیا جن پر انہوں نے اپنا مینڈیٹ حاصل کیا اور اس بات کا تعین کیا کہ وہ زمین پر ان وعدوں کو پورا کرنے میں کس حد تک ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا “وہ لطف اندوز ہو رہا ہے۔ زندگی سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ وہ یہ بھی جانتا ہے کہ وہ اگلی بار واپس نہیں آنے والا ہے۔” لون نے نے غریبوں کو درپیش سخت معاشی حقائق کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں اور بسوں کے کرایوں جیسے روزمرہ کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔سجاد غنی لون نے کہا کہ کرایہ میں اضافہ کرنے سے غریب عوام کی امیدو ں سے کھلواڑ کیا گیا ۔لولاب میں پارٹی ورکرو ں سے کہا کہ لولاب کے لوگ جن مسائل کے شکار ہیں انہیں اپنے جیتے ہوئے نمائندے کے پاس جاکر انہیں الیکشن کے دوران کئے گئے وعدو ں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کہیں۔انہو ں نے صاف طور کہا کہ راجیہ سبھا الیکشن کے دوران نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان ملی بھگت تھی اور بی جے پی کے امیدوار کو ووٹ دیا کیونکہ راجیہ سبھا الیکشن کے دوران پی ڈی پی کو کوئی بھی ایجنٹ وہا ں پر موجود نہیں تھا ۔سجاد لون نے کہا کہ پیپلز کانفرنس لوگو ں کی نمائندہ جماعت ہے اور ہماری پارٹی ہمیشہ لوگو ں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے ۔