بانڈی پورہ// ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد نے منگل کو قومی SQAY چیمپئن شپ کے لیے منتخب کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔انڈور اسٹیڈیم بھگوتی نگر جموں میں 30 دسمبر 2022 سے 2 جنوری 2023 تک ہونے والی جونیئر اور سینئر نیشنل ایس کیو وائی چیمپئن شپ کے لیے 04 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر اویس نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے آگے آنے والے نوجوانوں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔