سری نگر// ہندوستان کی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی اور قومی ایوارڈ حاصل کرنے والی انشاء بشیر نے کل راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان اسپورٹس آئیکن کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں ملک کا نام روشن کرنے اور نوجوانوں کو متاثر کرنے پر مبارکباد دی۔بعد میں مہتا ادیپ سنگھ، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، جے اینڈ کے میڈیکل مشن، روٹری کلب آف جموں باہو نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں کشمیر کے جنوبی اضلاع میں میگا میڈیکل مشن کیمپوں کے انعقاد کے لیے روٹری کلب کی مستقبل کی کوششوں سے آگاہ کیا۔