جموں //بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ نے جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقی کے ممبر جگل کشور شرما کے ہمراہ نوشہرہ کا دورہ کیا اور ووٹروں کو پارٹی کے امید وار کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرنے کیلئے لام منڈل میں ایک روڈ شوو کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں رویندر رینہ نے خطہ کے ووٹروں کا بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے پر انکا شکریہ اد کیا ۔انہوں نے کہا کہ اتنی بھاری تعداد میں بی جے پی کے حق میںووٹ ڈالنے سے لوگوں میں بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں پیار کی عکاسی ہو تی ہے۔اہوں نے کہا کہ نریدنر مودی کی قیادت میں ملک نے نئی بلندیوں کو چھوا ہیاور خطہ میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخبہ ایم پی علاقہ میں ترقیاتی کاموں کو مزید فروغ دے گا۔حالیہ لوک سببھا انتخابت بھاری اکثریت سے اختتام پذیر ہونے پر انہوں نے پارٹی کارکنوں کی ستائش کی اور کہا کہ زمینی سطح کے کارکن پارٹی کی اصل طاقت ہے۔جگل کشور شرما نے اپنے خطاب میں کہا کہ لگاتار دوسری مرتبہ کامیابی سے ہمکنار ہونے پر انکی یہ اولین ذمہ واری بنتی ہے کہ وہ عوام کی خدمت مزید جوش و جذبہ کے ساتھ کرے۔انہوں نے ترقیاتی کاموں میں اپنا حصہ ادا کرنے کے لئے نوجوانوں کو بطور ایک تیم کے کام کرنے کی تلقین کی۔ضلع صدر سوم دت، منڈل صدر بودھ راج ، سنجے شرما ، اشوک چب ، گنیش کمار، مہندر وکی، بہادر ،میونسپل کمیٹی سندر بنی کے سدر راجندر شرما ،ایم سی نوشہرہ کے صدر نریندر شرما ، منگو، میونسپل کونلسر وں ،سرپنچوں ، پنچوں و دیگران کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔