جموں//نٹرنگ کی جانب سے ابھینو تھیٹرجموں اروشی ٹھاکرکی ہدایت کاری میں ایک نیاڈرامہ ’ان ہرشوز‘ پیش کیاگیا جوکہ نوپورسندھوکی کہانی پرمشتمل ہے۔اس ڈرامہ کے ذریعہ سماج کے نہایت ہی حساس معاملوں کواُجاگرکیاگیا۔ اس ڈرامامیں انام ملک، ورنداشرما، اروشی ٹھاکررانا، امرپریت کور، سنکیت بھگت، ہرجیش اوتارشرما،اجے للوترہ اوردیگر کلاکاروں نے حصہ لیا۔