جموں//پرنسپل سیکریٹری محکمہ زرعی پیدوار نوین کمار چودھری نے کرشی بھون تالاب تلو جموں کسانوں کے ایک اجلاس کے دوران باسمتی اُگانے والوں کو اعلیٰ معیار اور سند اور جراثیم کش ادویات کے بقایات سے محفوظ ہونے کی سندسے نوازا۔اِس موقعہ پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ جموں باسمتی چاول کے اعلیٰ معیار کی تصدیق کے لئے جموں ، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے باسمتی اُگانے والوں سے باسمتی چاول کے 184نمونے جمع کئے گئے اور کوالٹی کنٹرول اور کوالٹی ایشورنس ڈویژن آف انٹگریٹیو ای۔ میڈیسن ( سی ایس آئی آر)کنال روڈ جموں سے جراثیم کش ادویات کے بقایاجات کی جانچ کے لئے بھیج دئیے گئے۔ جانچ کے بعد سارے نمونے محفوظ قرار دئیے گئے ۔اِس ضمن میں آئی آئی آئی ایم کی جانب سے پیشگی کی گئی جاری رِپورٹ جاری کرتے ہئے نوین چودھری نے کہا کہ یہ رِپورٹ ایگریکلچر اینڈ پروسسز پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( اے پی ای ڈی اے ) اور دیگر متعلقہ فورموں کو بھی بھیج دیا جائے گا تاکہ جموں باسمتی کو مزید مقبولِ عام بڑھا کر ترقی دی جاسکے اور باسمتی 370 کی بلارُکاوٹ درآمد میں درپیش مشکلات کو ہٹایا جاسکے۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت جموں نے اس دوران کہا کہ جموں ، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کی قریباً 85,000سے 90,000 کاشتکار باسمتی کاشت کے ساتھ منسلک ہیں جن میں 90فیصد چھوٹے پیمانے اور نسبتاً غریب کاشتکار ہیں اور ا ن میں سرمایہ کاری اور نقصان برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ صنعت جاری کرنے سے باسمتی 370 کے اعلیٰ معیار کو اُجاگر کرنے میں کافی مدد ملے گی جس سے باسمتی اُگانے والوں کی معاشی حالت میں بہتری آئے گی۔پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ معروف کسانوں بشمول بشناہ کے راجندر شرما مجموا، جموں کے ایس تیجندر سنگھ اور کیسر پروین ،کٹھوعہ کے کیول کرشن اور سشانت شرمااور دیگر کسانوں نے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پرنسپل سیکرٹری کے ساتھ آبپاشی نہروں ، زرعی مشینری ، ٹھیکے کاشتکاری کو ترقی دینے ، سولر اریگیشن پمپوں کی تنصیب ، گنے کے لئے بہتر مارکیٹنگ سہولیات کی فراہم جیسے مسائل بھی اُٹھائے۔ پرنسپل سیکرٹری نے انہیں یقین دِیا کہ ان کے مسائل کا ازالہ عنقریب کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت (اِن پُٹس) انیل نرگوترا،جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت (ایکسٹنشن) بی کے چندن، جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ایل یو بی ڈیزی بھان، ڈپٹی ڈائریکٹر (سینٹرل) اندرجیت سنگھ ، زراعت کے ماہر معاشیات کے کے شرما ، پرنسپل سیکرٹری کے تکنیکی آفیسر اے پی دی ،وِجے اپادھے ، زرعی ماہر (ویجی ٹیبلز) اے ایس رین،سی اے او جموں ایف اے بھٹ کے علاوہ سی اے او سانبہ سنجے ورما بھی موجود تھے۔