اشرف چراغ
کپوارہ//پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مناسب حفاظتی اقدامات سے نوگام پولیس سٹیشن سانحہ سے بچا جا سکتا تھا۔انہوں نیمقام شاہ ولی درگمولہ میں جا ں بحق انسپکٹر اسرار الحق کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکہ کی شفاف تحقیقات ہونی چایئے تاکہ اس قسم کا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہوسکے ۔انہو ں نے کہا کہ جمو ں و کشمیر اس وقت خوف سے گزر رہا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ دلی میں جو بم دھماکہ ہوا اس میں ملو ث افراد کو سزا ملنی چایئے اور اس کے آڑ میں ہر کسی کو مجرم ٹھہرانا کہا ں کا انصاف ہے؟ ۔انہو ں نے کہا کہ کسی نے دلی میں جاکر غلطی کی اوراس کو سزا ملنی چایئے او ر اس میں عام کشمیری کو سزا نہیں ملنی چاہیے ۔انہو ں نے کہا کہ نوگام دھماکہ سے متعلق بہت سارے سوالات نے جنم لیاہے کیونکہ تین ہزار کلو مواد کو وہا ں سے یہا ں لا کرتھانہ میں رکھنے کی کیا ضرورت تھی ۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ اس کے لئے ایک ماہر ٹیم کو اس کو سیل کرنے کے لئے تعینات کیا جانا چایئے تھا ۔نائب تحصیلدار اور پولیس اہلکارو ں کا وہا ں پر کیا کام تھا ۔انہو ں نے کہا کہ اس دھماکہ میں مارے گئے یا زخمی افراد کا خیال رکھنا ضروری ہے اور جو لوگ اس میں جا ں بحق ہوئے ان کو بہادری کا انعام دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے نے کشمیر کو ایک مشکل اور خوفناک صورت حال میں ڈال دیا ہے۔لال قلعہ دھماکے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کیلئے کوئی اجتماعی سزا نہیں ہونی چاہیے اور اس بات پر زور دیا کہ صرف قصوروار پائے جانے والوں کے ساتھ قانون کے تحت سختی سے نمٹا جانا چاہیے۔