نوشہرہ //سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر نوشہرہ میں آفیسران نے دیوالی کے تہوار کی آمد سے قبل بازار کا معائینہ کرتے ہوئے غیر قانونی عمل میں ملوث تاجروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔اعلیٰ حکام کی ہدایت پر نائب تحصیلدار نوشہرہ نے جموں وکشمیر پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ بازار کا معائینہ کرتے ہوئے فروخت کی جارہی سبزیاں ،میوہ جات ودیگر ساز و سامان کا معائینہ کرتے ہوئے دکانداروںپر جرمانہ بھی عائد کیا ۔حکام نے بتایا کہ دیوالی سے قبل صارفین کو غیر معیاری ساز و سامان فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گی ۔آفیسران نے تاجروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ صارفین کیلئے معیاری ساز و سامان دستیاب رکھا جائے ۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی کارو بار میں ملوث تاجروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔