لاہور// پاکستان میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف سمیت پوری کابینہ ایٹمی دھماکے کیخلاف تھی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس وقت نوازشریف اور ان کی پوری کابینہ ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھی، راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے ایٹمی دھماکوں کی حمایت کی۔شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ وہ آج کل ایک کتاب بھی لکھ رہے ہیں، ساتھ ہی ان کا کہنا کہ جب جوہری حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر کے خلاف مسائل پیدا ہوئے تو میں واحد شخص اور سیاسی ورکر تھا جو ایران گیا جبکہ کرنل قذافی سے بھی میں نے ہی ملاقات کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے نے کہا کہ ’جب سے میں پیدا ہوا ہوں میرے پیچھے ایجنسیز لگی رہتی ہیں لیکن ایجنسیوںسےمجھے خوشی ہوتی ہے‘۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد دنیا میں بہت کشیدگی پیدا ہونے کے امکان ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے اور 72 گھنٹوں کے دوران پاک فوج نے 2 ڈرون گرائے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مزید 5 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے ۔