عظمیٰ نیوز سروس
گاندربل//نواب باغ پریمیر لیگ کے ایڈیشن سوئم کپ کا فائنل میچ گاندربل جمخانہ اور ونڈر بوائز صفا پورہ کے درمیان نواب باغ ایس اے ایس گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔اس سے قبل ٹاس جیت کر ونڈر بوائز صفا پورہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں حریفوں کو 183 رنز کا ہدف دیا جس میں وسیم صوفی اور سمیر نے بالترتیب 38 اور 37 رنز بنائے۔جواب میں جمخانہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخر تک کامیابی حاصل نہ کر سکی۔شاہد خان کو 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ڈی ڈی سی چیئرپرسن جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔فائنل میچ ڈی ڈی سی ممبر وکورا، ڈی او شادی پورہ، میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ہزاروں کھیلوں کے شائقین نے بھی دیکھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹرف وکٹ پر کھیلا جاتا ہے اور اس ٹورنامنٹ کا انتظام شیخ العالم سپورٹس ایسوسی ایشن نواب باغ گاندربل نے کیاتھا۔