حسین محتشم
پونچھ//آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پونچھ نے راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ اور ہری شام کرکٹ اکیڈمی پونچھ کے اشتراک سے اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔ اس کھیل میں مقامی ابھرتے ہوئے کرکٹرز نے حصہ لیا جبکہ کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود رہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے نریندر سنگھ زیڈ ای پی او تھے۔ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے زیڈ ای پی او پونچھ نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں کھیلوں کے کلچر کی ترقی کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ خواتین کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جائے گا اور ان کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس دوران سخت مقابلے کے بعد آر ڈی سی اے اے ٹیم نے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔تفصیلات کچھ اس طرح رہی آر ڈی سی اے ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوروں میں 169 رنز بنائے یہاں طلعت وسیم نے 38، عمران احمدنے 30 اور ابرار احمد نے 28 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دیکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں آر ڈی سی اے نے 170 رنز بنائے، آر ڈی سی اے کی جانب سے حماد نے شاندار 74 رنز بنائے۔ میچ کے اختتام پر فاتح اور مین آف دی میچ کو ٹرافیاں اور یادگاری نشانات سے نوازا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ وائی ایس ایس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع بھر میں 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کھیلوں کی سرگرمیاں، صفائی مہم، نشا مکت بھارت ابھیان وغیرہ جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔