عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس کلسے شروع ہوا۔ بجٹآج یعنی یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ یہ مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری بجٹ ہے اور ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اپریل-مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے یکم فروری کو عبوری بجٹ پیش کریں گی، جبکہ نئی حکومت چارج سنبھالنے کے بعد مکمل بجٹ پیش کرے گی۔خیال رہے کہ عبوری بجٹ نئی حکومت کے آنے تک صرف سرکاری اخراجات کو پورا کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مالی سال 2024-25 کا مکمل بجٹ لوک سبھا انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی نئی حکومت جولائی میں پیش کرے گی۔ لوک سبھا انتخابات قریب ہیں۔