سانبہ //نیشنل بینک فار ایگریکلچراینڈ رولر ڈیولپمنٹ (NABARD)کے زیر تحت سانبہ میں ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ڈیو لپمنٹ منیجر سریندر سنگھ کی صدرات میں منعقد کئے گئے اس تربیتی پروگرام میں کے دوران نبارڈ کے زیر تحت شروع کر دہ پروجیکٹ ’ای شکتی ‘اور سیلف ہیلپ گروپ ‘کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی ۔اراکین نے کہاکہ نیشنل بینک فار ایگریکلچراینڈ رولر ڈیولپمنٹ کی طرف سے’ ڈیجیٹل انڈیا ‘کی جانب ایک قدم اٹھا یا گیا ۔اپنے خطاب میں ضلع ترقیاتی منیجر سریندر سنگھ نے کہاکہ ضلع سانبہ میں اس وقت 100سے زائد سیلف ہیلپ گروپ بنائے گئے ہیں تاکہ مختلف اسکیموں کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ضلع میںعوام کو غربت ،تربیتی کی کمی ،صحت سے متعلق سہولیات کی قلت و دیگر مسائل کا سامنا ہے لیکن مذکورہ مسائل اتحاد کے بغیر حل نہیں کئے جاسکتے ۔انہوں نے کہاکہ ترتیب کردہ سیلف ہیلپ گروپوں کی مدد سے عوام کی اقتصادی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔