گاندربل//گاندربل پولیس نے نالہ سندھ سے غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم شروع کی ہے اور ریت، بجری کی غیر قانونی کھدائی کے الزام میں دو افراد کو گرفتاراور دو گاڑیاں بھی ضبط کیں ہے۔نالہ سندھ سے غیر قانونی طریقے سے تعمیراتی مواد نکالنے کے خلاف پولیس کارروائی میں دو ٹپر گاڑیاں ضبط کرکے ڈرائیوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ایس ایچ او تھانہ کھیر بھوانی طارق یوسف کی سربراہی میں ایک ٹیم نے گاندربل کے نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی بجری / ریت سے لدے دو ٹپر زیر نمبر JKO5A-4007،JKOIA-1642کو ضبط کرکے ڈرائیور توصیف احمد ڈار ولد عبدالصمد ساکنہ گنگرہامہ،طارق احمد میرولد غلام نبی ساکنہ سید پورہ ہارون سرینگر کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے کیس زیر نمبر 10/2021 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔یہ ساری کارروائی ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔اس سلسلے میں ایس ایس پی گاندربل نے مزید کہا کہ نالہ سندھ سے غیر قانونی طریقے سے تعمیراتی مواد نکالنے میں ملوث افراد کو سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے اور وہ ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی انجام دی جائے گی۔