جموں //ناظم زراعت پی ایس راٹھور کی قیادت میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ربیع 2018-19سیزن کے گیہوں کی پیداوار کی حصولیابی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس کے دوران اس سلسلہ میں طریقہ کار کو حتمی کیا گیا ، جس میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے بر وقت گیہوں حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے محکمہ امور صارفین اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے ضروری سہولیات منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ناظم زراعت نے زرعی افسروں ،سی اے اینڈ پی ڈی اور ایف سی آئی کو حصولیابی مراکز کی جگہ مقامی انتظامیہ اور پنچایتی نمائندوں کے صلاح سے حتمی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ان مراکز کا قیام لانا کسانوں کو مجبوری کی فروخت سے بچانا ہے ،تاکہ کسانوں کو گیہوں کا مناسب قیمت وصول ہو اور یقینی بنایا جائے کہ گیہوں فی کوئنٹل 1840 روپے کے حساب سے فروخت ہو ،جیسا کہ وزارت زراعت و فلاحی کسان کی جانب سے مشتہر کی گئی ہے۔انہوں نے فیلڈ عملہ کو حصولیابی کی مہم کی وسیع تشہیر دینے کی ہدایت دی۔ا جلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں کلراج سنگھ ، منیجر کوالٹی کنٹرول ایف سی آئی جموں راج کمار، ایگریکلچر اکانمسٹ جموں کے کے شرما ، سی اے او کٹھوعہ ارون گپتا، انچارج سی اے او جموں ایس کے لنگر،انچارج سی اے او سانبہ ایف اے بٹ، اور اگریکلچر انفارمیشن افسر جموں جے سی رینہ نے بھی شرکت کی۔