نیوز ڈیسک
کٹھوعہ // مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر حکومت اور مرکز مل کر نروال دھماکہ کیس پر کام کر رہے ہیں اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خود ہر روز صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ جہاں تک نروال دھماکے کا تعلق ہے، جموں و کشمیر حکومت اور مرکزی حکومت ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کارروائی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ خود ہر روز صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا”ملی ٹینٹوںنے اپنی توجہ کشمیر سے جموں کی طرف مبذول کر لی ہے، اس زاویے کو بھی دیکھا جا رہا ہے،سیکورٹی کے مقاصد کے لیے، ان چیزوں پر کھل کر بات نہیں کی جاتی، اس سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔”انکا کہنا تھا”میں یقین دلاتا ہوں کہ کافی اور فیصلہ کن کارروائی ہو رہی ہے،” ۔جاری بھارت جوڑو یاترا پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھارت جوڑی یاترا میں جمہوری اور آئینی حقوق کا احترام کرتی ہے۔