یو این آئی
ممبئی//نائرہ انرجی کے پٹرول پمپوں کی کل تعداد سات ہزار (7,000) سے تجاوز کر گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے جمعہ کے روز اس کامیابی پر جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس کا وسیع نیٹ ورک بڑے شہروں (میٹروپولیٹن)، اہم شاہراہوں (ہائی ویز)، ابھرتے ہوئے صنعتی کوریڈورز، ٹیئر-2 شہروں اور دیہی علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ نیٹ ورک ملک کی نقل و حمل (ٹرانسپورٹ)کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔نائرہ انرجی نے محض گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں 500 سے زائد نئے پٹرول پمپ قائم کیے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام آٹ لیٹس پر اعلی معیار کا ایندھن، درست مقدار میں سپلائی اور یکساں آپریشنل معیارات کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے جدید فورکورٹ ڈیزائن، آسان خدمات اور کسٹمر سینٹرک ریٹیل سہولیات میں بھی مسلسل توسع کی جا رہی ہے۔پریس ریلیز کے مطابق، نایرا انرجی ملک بھر میں 55 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ کمپنی کا ہر نیا آٹ لیٹ صارفین، ڈیلرز، ملازمین، کاروباری شراکت داروں اور مقامی لوگوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔