بسوہلی//مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج ) برائے ترقی ناردرن ایسٹرن ریجن ،پی ایم او۔پرسنل ،عوامی شکایات وپنشنز ،اٹامک انرجی اینڈسپیس ڈاکٹرجتندرسنگھ نے کہاہے کہ جدیدہندوستان میں خاندانی سیاست کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی ملک میں زمینی سطح پرجمہوریت کومضبوط کرنے کےلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کااظہارڈاکٹرجتندرسنگھ نے نوودیالیہ سنگھٹن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں خاندانی راج کی سیاست ختم ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بہت سی سیاسی جماعتیں بالخصوص کانگریس خاندانی راج کی روایت کوآگے بڑھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی 70فیصدآباد 35سال سے کم عمرکی ہے اورسیاست میں اپنی شناخت قائم کرنے کےلئے خاندانی راج ان کےلئے رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ جدیدہندوستان میں نوجوانوں کوسیاست میں مواقعے دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ قابلیت کی بنیادپر سیاست میں مواقعے ملنے چاہیئے نہ کہ خاندانی سیاست کوفروغ دیاجائے۔اس دوران نودیالیہ سنگھٹن سکول میں منعقدہ یوتھ پارلیمنٹ پروگرام میں نودیاودیالیہ ادہمپور، نودیاودیالیہ بارہمولہ اورنوودیاودیالیہ کرگل کے طلباءنے حصہ لیا۔اس موقعہ پر ایم ایل اے بنی جیون لال، ڈپٹی کمشنرکٹھوعہ روہت کھجوریہ اوردیگرسینئرعہدیداران بھی موجودتھے۔