مینڈھر //محکمہ صحت کے اعلیٰ آفیسر ان کی جانب سے مینڈھر قصبہ میں کووڈ کے سلسلہ میں اختیار کئے جارہے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے دیگر حکام کے ہمراہ قصبہ کا دورہ کیا جبکہ اس دوران ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں و دیگر احتیاطی تدابیر و حکومتی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔اس موقعہ پر آفیسر موصوف نے تاجروں و عام لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ پُر ہجوم جگہوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کووڈ کی تیسری لہر آنے والی ہے جبکہ اس لہر سے سماج کو بچانے کا واحد ذریعہ احتیاطی تدابیر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مینڈھر قصبہ میں لوگوں کی جانب احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہی ہیں جو کہ تشویش ناک عمل ہے ۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہر ایک فرد کو چاہئے کہ وہ کووڈ گائیڈ لائن پر مکمل عمل کرئے تاکہ وائرس کے پھیلائو کو آئندہ روکا جاسکے ۔
مینڈھر میں کووڈ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا
Contents
بختیار کاظمی
سرنکوٹ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت کی ہدایت پر بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے سرنکوٹ قصبہ میں کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی ۔بلاک میڈیکل آفیسر نے قصبہ کا دورہ کرتے ہوئے عام لوگوں کیساتھ ساتھ تاجروں کی جانب سے اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا ۔اس دوران کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 25افراد کو جرمانہ بھی کیا گیا ۔آفیسر موصوف نے تاجروں و عام لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں ۔انہوں نے کہاکہ کووڈ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے لیکن عام لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار ہی نہیں کی جارہی ہیں جس سے وائرس کے مزید پھیلا ئو خدشہ ہمیشہ رہتا ہے ۔انہوں نے انتیاہ دیتے ہوئے کہاکہ کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
راجوری //سندر بنی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کو انتباہ دیا کہ نئی حد بندی میں سند ر بنی کی کسی بھی تقسیم کیخلاف شدید احتجاج شروع کر دیا جائے گا ۔انہوں نے ترانگا ریلی کا اہتمام کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طورپر سندر بنی اسمبلی حلقہ کو نئی حد بندی میں تقسیم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم اس طرح کے کسی بھی قدم کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین سلہ بنی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں سندر بنی کے مختلف علاقوں سے آئے مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سبندر بنی مین قصبہ سے شروع ہو کر ریلی محکمہ مال کے کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی جبکہ اس دوران اراکین نے انتظامیہ کو ایک یاداشت بھی پیش کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لیڈران نے کہاکہ سند ر بنی کی عوام یکجا ہے تاکہ ہمیشہ سے ہی سندر بنی کو مکمل اسمبلی حلقہ دینے کی مانگ کی جارہی ہے تاہم سندر بنی کی کسی بھی تقسیم کر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی تقسیم کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی عمل شروع کیا جائے گا ۔
Leave a Comment