سمت بھارگو
راجوری//جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر سب ڈویژن میں لائن آف کنٹرول پر ایک خاتون، جس کا تعلق پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) سے ہے، کو پکڑا گیا ہے۔ابتدائی طور پر اس کی شناخت 35 سالہ شہناز اختر کے طور پر ہوئی ہے جو پاکستانی زیر قبضہ کشمیرکے گائوں گیما سے ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فوج کے چوکس دستوں نے ایل او سی کی حفاظت کے دوران ایک مشکوک حرکت دیکھی اور ایک خاتون کو روکنے میں کامیاب ہو گئے جو مبینہ طور پر ایل او سی سے دراندازی کی کوشش کر رہی تھی۔اسے فوری طور پر حراست میں لے کر آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں فوج اور لیڈی پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔
Jammu Muni