مینڈھر //مینڈھر قصبہ کے بس سٹینڈ پر ابھی تک مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات ہی دستیاب نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے عمر رسیدہ شہر ی اور خواتین گاڑیوں کے انتظار میں گھنٹوں کھڑ رہنے پر مجبور ہیں ۔مسافروں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کی جانب سے ابھی تک بس سٹینڈر پر مسافروں کیلئے کوئی شیڈ تعمیر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بارش اور سخت دھوپ میں بھی وہ بس سٹینڈ پر کھڑ رہ کر مسافر گاڑیوں کا انتظار کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بس سٹینڈ پر پینے کے صاف پانی کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے ۔غور طلب ہے کہ مینڈھر بس سٹینڈ جہاں 3تحصیلوں کے مرکز میں قائم ہے وہائیں جموں اور پونچھ سے آنے والی گاڑیوں بھی اسی بس سٹینڈر پر رکتی ہیں جبکہ مینڈھر کی رابطہ سڑکوں پر چلنے والی چھوٹی اور بڑی سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں ۔سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر شوکت چوہدری نے کہا کہ مینڈھر بس سٹینڈ پر وزانہ ہزاروں کی تعداد میں مسافر رخ کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے سفر کر سکیں لیکن متعلقہ محکمہ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی سہولیات کیلئے کوئی معیاری اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سالانہ بس اڈے کی لاکھوں روپے کی بولی لگائے جاتی ہے لیکن اس پیسے کو بس سٹینڈ کی فلاح و بہبود پر خرچ نہیں کیا جارہا ہے ۔مسافروں و مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر بس سٹینڈ پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔