لندن //میسی کو اپنا کھویا ہوا خزانہ مل گیا، ورلڈ کپ قطر 2022 میں ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد سٹیڈیم میں تقریباً 20 سال تک جاری رہنے والے اپنے سفر میں میسی نے تقریباً تمام ممکنہ ٹائٹل حاصل کرلئے ہیں اور کئی ایسے ریکارڈز بھی توڑ ڈالے جن کا حصول اگلے کئی سالوں تک مشکل ہو گیا ہے۔اپنے کیرئیر کے دوران وہ ہسپانوی کلب بارسلونا کے لیے ایک طویل عرصے تک کھیلتے رہے۔ اس وقت وہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلتے ہیں۔ وہ 100 بین الاقوامی میچ جیتنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں انہوں نے 90 بین الاقوامی گول کرلئے ہیں جس کے بعد وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں میں تیسرے نمبر پر آگئخ ہیں۔میسی کا شمار فٹبال کے لیجنڈز میں ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے دنیا کے بہترین کھلاڑی کے طور پر 7 مرتبہ گولڈن بال کا ایوارڈ جیتا ہے۔ یہ فٹبال کی تاریخ میں کسی کی جانب سے حاصل کی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔ لیکن ان کی دولت کتنی ہے؟’فوربز‘ میگزین کے مطابق سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں لیونل میسی پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کی سالانہ آمدنی 130 ملین ڈالر ہے۔ اس رقم میں سے 75 ملین امریکی ڈالر فٹ بال کھیل کر اور 55 ملین امریکی ڈالر کھیلوں کے علاوہ مدات میں کمائے گئے ہیں۔فاؤنڈیشن اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کے جائزے کے مطابق اطلاعات کے مطابق لیونل میسی کی دولت 620 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہ دنیا کے امیر ترین فٹ بال کھلاڑی بن جاتے ہیں۔