جموں//نیشنل پنتھرس سٹوڈنٹس یونین کے کارکنان نے پریس کلب جموں کے باہر جمع ہوکر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈوگروں کے ساتھ امتیازکے خاتمے کامطالبہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن کے موقعہ پر چھٹی دو،ڈوگروں کے ساتھ بھیدبھائو بندکروکے نعرے بلندکرتے ہوئے جموں کے 26 ممبران اسمبلیوں کوہدف تنقیدبنایااوران کے پتلے نذرآتش کئے۔انہوں نے مخلوط سرکارسے کہاکہ جلدمہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن کے موقعہ پرچھٹی کااعلان نہ کیاگیاتونتھرس پارٹی بڑے پیمانے پرایجی ٹیشن شروع کرے گی جس کی تمام ترذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی۔اس دوران مظاہرین کی قیادت کررہے ٹھاکروریندرسنگھ نے کہاکہ بی جے پی کے ممبران اسمبلی جموں کے عوام کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں جس کوبرداشت نہیں کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بی جے پی نے جموں کی عوام کے ساتھ جووعدہ کیے تھے وہ اقتدارمیں آنے کے بعدبھلادیئے ہیں جس کی وجہ سے جموں کی عوام کااستحصال ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ مہاراجہ کے احترام میں ان کے جنم دن پرچھٹی کااعلان کیاجاناچاہیئے۔ اس دوران مظاہرین میں رشی بڑیال، چیتن شرما، ارجن سنگھ ٹھاکور، جنوسنگھ،ستیش ، ندیش ، گنیش، انکت، ورون، سوشانت چب، ینگ ویر سنگھ، اودیش ودیگران شامل تھے۔