جموں//سٹیٹ اگریکلچرل منیجمنٹ اینڈ ایکسٹنشن ٹریننگ انسٹی چیوٹ (ایس اے ایم ای ٹی آئی ) جموں کی جانب سے آئی سی اے آر ڈائریکٹوریٹ آف کولڈ واٹرفشریز ریسرچ (سکاسٹ ) ،مین کیمپس چٹھا کے اشتراک سے شیرکشمیر یونیورسٹی آف اگریکلچرل سائنسز اینڈٹیکنالوجی میں مچھلیوں کی پیداوار میں اضافے کے موضوع سے متعلق تربیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران تین روزہ پروگرام کاافتتاح ڈائریکٹر آئی سی اے آر ۔ڈی سی ایف آر نے 24 جولائی کوکیاجہاں انہوں نے ایس اے ایم ای ٹی آئی جموں کی منتظم ٹیم کو اہم موضوع پر تربیت کے انعقاد کیلئے مبارکبادپیش کی۔ڈاکٹر کے۔ایس ۔رسم ڈائریکٹر ایس اے ایم ای ٹی آئی نے ْکہاکہ مچھلیوں کی پیداوارمیں اضافہ سے کسانوں کی معیشت میں بہتری آئے گی۔اس دوران تربیتی پروگرام میں ریاست کے فشریزمحکمہ کے 30افسران نے شرکت کی ۔اس دوران پروگرام میںتھریٹیکل اورپریکٹیکل دونوں طرح کی تربیت دی گئی اور ڈاکٹر دیباجیت شرما، پرنسپل سائنٹسٹ ، آئی سی اے آر، ڈی سی ایف آر اور ڈاکٹر رگھویندرسنگھ سائنٹسٹ آئی سی اے ۔ڈی سی ایف آرنے بطورریسورس پرسنز لیکچرپیش کیے۔