نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے جیوتی راو پھولے کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مودی نے ٹویٹ کیا،’ عظیم سماجی کارکن، فلسفی اور مصنف مہاتما جیوتیبا پھولے کی سالگرہ پر انھیں صدہا خراج عقیدت۔ وہ پوری زندگی تعلیم نسواں اور انھیں بہ اختیار بنانے کی بابت پابند عہد تھے۔ سماجی اصلاح کے تئیں ان کی جذبہ آنے والی نسلوں کو تحریک دیتا رہے گا‘۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے معروف سماجی مصلح اور انقلابی مفکر جیوتی راو پھولے کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔