نئی دہلی// سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ڈینگی میں مبتلا ہیں اور فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کے ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم کو 13 اکتوبر کو ان کی صحت بگڑنے کے بعد نئی دہلی میں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔