جموں//پنتھرس لیڈر وجنرل سیکریٹری پی ٹی یو سیواسنگھ بالی نے ضلع رام بن کے علاقہ اکھڑہال میں منصف کورٹ کے تعمیری کام میں ہورہی تاخیرکامعاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ یہ کورٹ کونچی (اکھڑہال ) میں محکمہ انیمل ہسبنڈری کی عمارت میں کام کررہاہے ۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیواسنگھ بالی نے کہاکہ سابق چیف جسٹس آف انڈیاٹھاکورتیرتھ سنگھ نے اکتوبر 2016 میں اس کورٹ کمپلیکس کی عمارت کاسنگ بنیاد رکھاتھا۔ایک سال کاعرصہ گذرجانے کے باوجود بھی اس کمپلیکس کی تعمیرکاکام شروع نہیں کیاگیاجوکہ نہایت ہی افسوس کامقام ہے۔بالی نے اس کمپلیکس کی تعمیرکاکام جلدشروع کرنے کی مانگ کی اورحکومت کووارننگ دی کہ اگراس کمپلیکس کی تعمیر کے کام میں اب بھی اگرتاخیرکی گئی توپنتھرزپارٹی سیاسی تحریک چلانے کیلئے مجبورہوجائے گی۔