نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی اس ماہ 24 اکتوبر کو ‘من کی بات’ کریں گے ۔مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔انہوں نے ٹوئٹ کیا ‘‘اس ماہ من کی بات 24 تاریخ کو ہوگی۔ میں آپ سب کو اس ماہ کی قسط کے لئے اپنے خیالات اشتراک کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اپنا پیغام نمو ایپ پر لکھیں یا اپنا پیغام ریکارڈ کرنے کے لیے 1800-11-7800 ڈائل کریں۔